ممتاز نعت گو حیدرآبادی شاعر "بےہوش محبوبنگری" کا انتقال - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2010/10/17

ممتاز نعت گو حیدرآبادی شاعر "بےہوش محبوبنگری" کا انتقال

6-اکتوبر-1925ء کو ضلع محبوب نگر میں پیدا ہوئے شہرِ حیدرآباد کے ممتاز نعت گو شاعر محمد عبدالقادر (المعروف بہ : بےہوش محبوب نگری) ، 16-اکتوبر-2010ء کو 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

منفرد انداز کی نعت گوئی میں مقبول ، ہندوستان کے مختلف شہروں میں منعقدہ نعتیہ اور دیگر مشاعروں میں شریک ہونے والے جناب بےہوش محبوب نگری نے دکنی زبان میں بےشمار نعتیں تخلیق کی ہیں۔ منقبت ، سلام ، نظم اور دیگر اصنافِ سخن میں ان کی قلمی کاوشیں موجود ہیں۔ ان کے دو نعتیہ شعری مجموعے "ہوشِ عقیدت" اور "ہوشِ عبدیت" منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔
ممتاز شاعر حضرت معز الدین ملتانی (رحمۃ اللہ علیہ) کے حلقۂ ارادت میں شامل مرحوم کو مولانا حمید الدین عاقل حسامی (رحمۃ اللہ علیہ) سے بھی کافی عقیدت تھی۔

مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک دختر کے علاوہ 6 فرزندان شامل ہیں۔ آپ کے ایک فرزند ڈاکٹر طیب پاشا قادری بھی حیدرآباد کے نامور شاعر مانے جاتے ہیں اور ہندوستان اور خلیجی ممالک کے مشاعروں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔

1 تبصرہ:

  1. انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں۔

    جواب دیںحذف کریں