بریکنگ نیوز : آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ لاپتہ ؟! - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/09/03

بریکنگ نیوز : آندھرا پردیش وزیر اعلیٰ لاپتہ ؟!

آج بدھ 2-ستمبر-2009ء صبح 9 بجے کے قریب چیف منسٹر آندھرا پردیش جناب راج شیکھر ریڈی اپنے سیکریٹری اور چیف سیکوریٹی آفیسر کے ہمراہ ضلع چتور کے لئے پرائیویٹ ہیلی کوپٹر سے روانہ ہوئے ، دو گھنٹوں بعد انہیں چتور پہنچنا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ خراب موسم اور فیول کے خاتمے کے سبب ہیلی کوپٹر کو درمیان میں ہی لینڈنگ کرنا پڑی۔
چیف منسٹر کے آفس سے ملی اطلاعات اور ہندوستانی معروف خبر رساں ایجنسی پی-ٹی-آئی کی اطلاعات کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے اِس وقت شام سات بجے (ہندوستانی معیاری وقت) تک بھی چیف منسٹر اور ان کے ہیلی کوپٹر کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
فوج اور دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں کی مدد سے تلاش مسلسل جاری ہے۔ ہندوستانی وزارت داخلہ اس تلاش کی نگرانی کر رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کوپٹر نے چتور اور نیلور کے درمیان پھیلے جنگلات میں لینڈنگ کی تھی جو ماؤنواز نیکسلائیٹس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

اَپ ڈیٹ :
امریکہ نے چیف منسٹر کی تلاش میں اپنے مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے۔
امریکی ایمبسی ترجمان کے مطابق امریکی سفیرِ ہند ٹموتھی روئمر (Timothy J Roemer) اس معاملے پر ہندوستانی وزیر داخلہ پی-چدمبرم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

* انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو-ISRO) میدانِ عمل میں ۔۔۔ راڈار امیج سٹیلائیٹ کے ذریعے اس مقام کی تصاویر لی جائیں گی جہاں چیف منسٹر کے محبوس ہونے کا گمان ہے۔

* آندھرا پردیش کی حکومت امریکی تعاون کے حصول کی کوششوں میں بھی مصروف ہے تاکہ real-time سٹیلائیٹ تصاویر فوری حاصل کی جا سکیں۔

* انڈین ائرفورس کا لڑاکا طیارہ سکھوئی (Sukhoi fighter aircraft) بھی تلاش میں مصروف ۔۔۔ ہائی ریزولیوشن کے امیجز کے حصول کے لئے ایک آن بورڈ راڈار بھی اس لڑاکا طیارہ میں موجود ہے۔ سکھوئی کی فضا-تا-فضا ری-فیولنگ کے لئے دو فیول طیارے بھی اس کے ساتھ ہیں۔
* گیارہ مزید ہیلی کوپٹر بھی تلاش میں بھیجے گئے ہیں۔
* انڈین آرمی کی جانب سے 250 ماہرین رات میں تلاش کے آلات کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔
* آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے کئی سو اسپیشل کمانڈوز ، گرے ہاؤنڈز (مخالف ماؤنواز قوت) اور آکٹوپس (مخالف دہشت گرد قوت) کو بھی جنگل میں بھیجا گیا ہے۔
* حکومتِ ہند کی جانب سے بھی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی پانچ بٹالین متاثرہ مقام پر بھیجی گئی ہیں۔

----
ڈاکٹر ریڈی کی بسلامت واپسی کے لئے دعاؤں کی درخواست ہے۔
آندھرا پردیش کے مسلمانوں کو اپنی بہتری کے لئے اس غیرمتعصب اور کسی حد تک غیرمتنازعہ عیسائی وزیر اعلیٰ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

4 تبصرے:

  1. اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
    حکمران تو دہشت گرد تنظیموں کے لیے من بھاتا کھاجا ہوتے ہیں ان کو اغوا کرکے یا قبضے میں لے کر کئی مطالبات منوائے جاسکتے ہیں۔ وزیر اعلٰی کی بدقسمتی وہ خود ان کے ہتھے جا چڑھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. کاش ہم بھی چیف منسٹر ہوتے
    ایک چیف منسٹر کے لئے اتنے جگاڑ کیوں؟
    سیدھا بول دیتے کہ اس میں القاعدہ یا جیش محمد کا ہاتھ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. نہیں شعیب بھائی۔ یہ لفاظی نہیں ہے۔
    ابھی ابھی معلوم ہوا کہ ڈاکٹر ریڈی اس فضائی حادثے میں آنجہانی ہو گئے۔
    ہم ڈاکٹر ریڈی کی وفات پر سچ مچ مغموم ہیں۔ آندھرا پردیش کے عوام ایک مضبوط سیاسی قائد و مدبر اور ریاست کے مسلمان اپنے ایک سیاسی حمایتی و ہمدرد سے محروم ہو گئے ہیں۔
    ابھی ہم اس سانحے پر ایک اور مراسلہ تحریر کرنے کی تیاری میں ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. حیدرآبادی وہ ریڈی واقع ایک ہیرو تھا جس پر صرف تم ہی نہیں پورا ہندوستان مغموم ہے اور یہاں بنگلور میں بھی دو دن سرکاری سوگ ہے اور ہمارے لئے چھٹی ہے

    دوسری بات کہ تمہارے اس بلاگ پر تبصرہ لکھنے میں اُکتاہٹ ہوتی ہے نہ چاہتے ہوئے بھی تبصرہ لکھتا ہوں، اپنے تبصرہ خانے کو ہٹاکر کوئی دوسرا خانہ استعمال کریں کیونکہ یہاں تبصرہ لکھنے میں دقت ہوتی ہے

    جواب دیںحذف کریں