15/14 اگست : یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان ! - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/08/14

15/14 اگست : یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

یومِ آزادئ پاکستان
یومِ آزادئ ہندوستان
اِس پار اور اُس پار کے باشندگان کو مبارک ہو !!


ساری دنیا میں سب سے پیارا
جسم ہم تو وہ سایہ ہمارا
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

میری ایک ہی ماں کے دو جڑواں بچے
دونوں ہی اک سے نٹ کھٹ ، دونوں کی اک ہی پہچان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

یہاں بھی وہی سورج پیلا ، ہاں وہی امبر نیلا
ہماری اک ہی زبان اردو ، یہی ہماری شایان شان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

گجرات و کراچی و لاہور و کشمیر و راجستھان
یہاں ہم سب بھائی بھائی ، دونوں کی اک ہی پہچان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

ہماری شرم و حیا ، ہماری پردہ داری
رسم و رواجوں کا یہ خوبصورت سا رحجان
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

حسیں ہماچل یہاں ، وہاں برفیلا مَری
یہاں روشن روشن سا سماں ، وہاں جنت کے نظارے
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

یہاں جیسی ہے وہاں کی بھی ہے ماں مری
ہماری جیسی بھی ان کی بھی وفاداری
کس لحاظ سے ہم الگ ، کیوں ہو اتنی جدائی
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

ہم جسم تو وہ ہماری جان
ہم دماغ وہ دھیان ، الگ الگ کیوں ہو جینا پھر
مل جائیں گر تو دنیا کرے ہمیں سلام
یہ میرا ہندوستان ! وہ میرا پاکستان !

جو بیت گیا وہ کل تھا، جو آئے گا وہ مستقبل ہے
کل کی تاریک پرچھائیوں میں
رکھا روشن مستقبل نہیں کرتے
یہ میرا ہندوستان !! وہ میرا پاکستان !!

6 تبصرے:

  1. پاکستان سے اہلِ ہندوستان کو جشنِ آزادی مبارک ہو..

    اچھا کلام ہے حیدرآبادی صاحب کیا آپ نے لکھا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. آپکو مبارک ہو انگریزوں اور جاگیرداروں سے آزادی کا دن،ہمیں تو ابھی دونوں ہی سے ازادی نصیب نہیں ہوئی :(

    جواب دیںحذف کریں
  3. واہ بہت خوب، واقعی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔
    آپ کو یومِ آزادی مبارک ہو سیّد صاحب۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. @ مکی
    شکریہ مکی صاحب۔ آپ کو بھی جشنِ آزادی پاکستان مبارک ہو۔
    یہ تُک بندی میری تو نہیں ، بہت پرانی ہے ، کسی نے رومن اردو میں ای-میل سے بھیجی تھی غالباً۔
    @ Abdullah
    عبداللہ بھائی ، یہ آزادی بھی غنیمت ہے کہ مملکت پاکستان آج اپنا علیحدہ وجود رکھتا ہے اور برصغیری خطے میں یوں طاقت کا توازن برقرار ہے۔
    @ محمد وارث
    شکریہ وارث صاحب۔ اس جذبے کی ضرورت ہندوستانی میڈیا کو بھی ہے کیونکہ میڈیا ہی کے تعصب کے سبب عام ہندوستانی کے خیالات میں زبردستی تبدیلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ہندوستانی بھائیوں کو ہند کا یوم آزادی مبارک
    ویسے بہت اچھی نظم ہے ،بہت بہت شکریہ آپ کا۔

    جواب دیںحذف کریں