الکشن نتائج 2009ء - تازہ ترین - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/05/16

الکشن نتائج 2009ء - تازہ ترین

*****
تازہ ترین نتائج (برتری جاری)
بمطابق : ہندوستانی معیاری وقت - 1:00 دوپہر

یو-پی-اے = 223
این-ڈی-اے = 137
تیسرا محاذ = 77
چوتھا محاذ = 31

متفرق نتائج (برتری جاری):
کانگریس = 197
بی-جے-پی = 118

*****
تازہ ترین نتائج
بمطابق : ہندوستانی معیاری وقت - 3:20 دوپہر

یو-پی-اے = فتح : 99 ، برتری:159
این-ڈی-اے = فتح : 61 ، برتری:103
تیسرا محاذ = فتح : 19 ، برتری:60
چوتھا محاذ = فتح : 4 ، برتری:22

متفرق نتائج (برتری) :
کانگریس = فتح : 40 ، برتری:157
بی-جے-پی = فتح : 31 ، برتری:88

** آندھراپردیش اسمبلی کے لئے میگا فلمی ہیرو چرنجیوی کو دو میں سے ایک حلقے میں شکست ہو گئی۔ کانگریس کی اوشا رانی نے پالاکولو میں چرنجیوی کو شکست دی ہے۔
** حیدرآباد پارلیمانی حلقے کے لئے مجلس کے اسد الدین اویسی ایک لاکھ ووٹوں کی برتری سے آگے ہیں۔
** آندھرا پردیش اسمبلی کے لئے واحد مسلم سیاسی جماعت مجلس اتحاد المسلمین 8 میں سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے نمایاں برتری کے ساتھ آگے ہے۔

***
ممتا بنرجی کی "ترنمول کانگریس" نے بایاں محاذ کو ششدر کر دیا۔
مغربی بنگال کے 42 پارلیمانی حلقہ جات میں سے 24 پر ترنمول کانگریس (مع کانگریس آئی) کی برتری جاری ہے۔
بایاں محاذ کو 16 پارلیمانی حلقوں میں برتری ملی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی پر بایاں محاذ کی مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی کی حکومت قائم ہے۔

***
تازہ ترین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بمطابق : ہندوستانی معیاری وقت - 4:40 سہ پہر

حیدرآباد پارلیمانی حلقے کی وقار کی سیٹ کے لیے مجلس اتحاد المسلمین کے بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مسلسل دوسری معیاد کے لئے شاندار فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کی واحد مسلم سیاسی جماعت "مجلس اتحاد المسلمین" کے خلاف خود مسلمانوں کے ایک بااثر طبقے نے ریشہ دوانیاں شروع کی تھیں اور معروف اردو روزنامہ "سیاست" کے مدیر محترم زاہد علی خان نے "تلگو دیشم" کے ٹکٹ پر اسد الدین اویسی کا مقابلہ کیا۔ لیکن ۔۔۔ حیدرآباد کے غیور اور باشعور مسلمانوں نے بیرسٹر اویسی کی شاندار فتح کے ساتھ جتا دیا کہ ملت کے اتحاد میں انتشار اسے قبول نہیں !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں