باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی ۔۔۔ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2009/01/18

باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی ۔۔۔

امریکہ سے دو ہندوستانی فلائیٹ سے ہندوستان آ رہے تھے۔ ایک سلیکون ویلی کا آئی-ٹی پروگرامر تھا اور دوسرا شکاگو کی کسی ہوٹل میں کام کرنے والا حیدرآبادی شاعر۔ فلائیٹ میں دونوں کو سیٹ آس پاس ملی۔
آئی-ٹی پروگرامر نے کہا: کیوں نہ ہم آپس میں عام معلومات کا کھیل کھیلیں ، اس طرح سفر بھی آسانی سے گزر جائے گا۔
مگر حیدرآبادی صاحب نے مخصوص انداز میں سر ہلا کر انکار کر دیا۔
پروگرامر نے دوبارہ کچھ دیر بعد زور دے کر قائل کیا ، پھر بھی شاعر صاحب نے انکار کر دیا۔
تیسری بار پروگرام نے یوں کہا:
ٹھیک ہے بھائی صاحب ، آپ ہاریں تو مجھے 1 ڈالر دیجئے لیکن میں ہارا تو آپ کو 100 ڈالر دوں گا۔
حیدرآبادی شاعر صاحب اس بار تیار ہو گئے۔

پہلا سوال پروگرامر نے کیا:
زمین سے چاند تک کا فاصلہ کتنے کیلو میٹر کا ہے؟
شاعر صاحب نے خاموشی سے ایک ڈالر پروگرامر کے ہاتھ میں دے دیا۔

اب شاعر صاحب نے سوال کیا :
وہ کون سا جانور ہے جو پہاڑ پر تین پیروں سے چڑھتا ہے مگر پہاڑ سے اُترتا چار پیروں سے ہے؟
پروگرامر صاحب نے جلدی سے اپنا لیپ ٹاپ کھولا اور بڑی دیر سے سر کھپاتے رہے۔ دو چار ای-میل کئے اور کچھ دوستوں کو SMS بھی کیا۔ مگر تھک ہار کر انہیں 100 ڈالر شاعر صاحب کو دینا ہی پڑے۔
اس کے بعد کھیلنے کی زیادہ ہمت نہیں ہوئی لہذا خاموش ہی بیٹھے رہے۔

ہوائی جہاز جب ممبئی پر لینڈ ہونے لگا تو پروگرامر نے شاعر صاحب سے پوچھا :
بھائی صاحب ! آپ اپنے سوال کا جواب تو بتا دیجئے۔
اس پر شاعر صاحب نے ایک ڈالر کا نوٹ ان کے ہاتھوں میں تھماتے ہوئے کہا:
مجھے نہیں معلوم !!

6 تبصرے:

  1. وه جی ایک سوال تھا که وه کون سا جانور ہے که صبح چار پاؤں پر جلتا ہے اور دوپہر کو دو پر اور پچھلے پہر تین پیروں بر ؟؟
    مجھے اس سوال کا جواب معلوم بھی هے

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام18/1/09 5:56 PM

    خاور اب جواب پوچھنے پر آپ بھی ایک ڈالر مت دے دیجیے گا۔ بلکہ جواب ہی دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. خاور بھائی ہم یہ پہیلی بچپن میں سن پڑھ چکے ہیں۔ وہ جانور انسان ہے۔ بچپن (صبح) میں دو ہاتھ دو پاؤں سے رینگتا ہے، جوانی (دوپہر) میں دو پاؤں پر اور بڑھاپے (سہ پہر) میں دو پاؤں اور ایک لکڑی کے سہارے چلتا ہے۔
    دیکھا ہم نے ایک ڈالر بھی بچا لیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بہت خوب!!!!
    اور ڈالر بچا لینے پر بھی مبارک آپ کو!!!

    جواب دیںحذف کریں
  5. ہا ہا ہا ہا ہا
    پاشا آج تو ہم کو واقعی یخین ہوگیا کہ



    حیدرآبادی باتاں نہیں کرتے ۔۔

    جواب دیںحذف کریں