شفاعت : روزہ اور قرآن کی - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/09/07

شفاعت : روزہ اور قرآن کی

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ‫:
الصيام والقرآن يشفعان للعبد يوم القيامة يقول الصيام أي رب منعته الطعام والشهوات بالنهار فشفعني فيه ويقول القرآن منعته النوم بالليل فشفعني فيه قال فيشفعان‏
روزہ اور قرآن ، قیامت کے دن روزہ دار کے حق میں سفارش کریں گے۔
‫(یعنی اس بندے کی جو دن میں روزے رکھے گا اور رات میں نماز میں اللہ کے سامنے کھڑے ہو کر اس کا پاک کلام قرآن مجید پڑھے گا یا سنے گا‫)

روزہ عرض کرے گا ‫:
اے میرے رب ! میں نے اس بندہ کو کھانے پینے اور نفس کی خواہش پورا کرنے سے روک رکھا تھا ، آج میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما (اور اس کے ساتھ مغفرت و رحمت کا معاملہ فرما‫)

اور قرآن کہے گا ‫:
میں نے اس کو رات کے سونے اور آرام کرنے سے روک رکھا تھا ، آج اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما (اور اس کے ساتھ بخشش و عنایت کا معاملہ فرما‫)

چنانچہ روزہ اور قرآن ۔۔۔ دونوں کی سفارش اس بندہ (روزہ دار) کے حق میں قبول فرمائی جائے گی۔

حوالہ ‫:
مسند احمد ، جلد دوم ، مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں