بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ۔۔۔ - Hyderabad Urdu Blog | Hyderabadi | Hyderabad Deccan | History Society Culture & Urdu Literature

Comments system

[blogger][disqus][facebook]

2008/08/28

بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ۔۔۔

ابھی آج ہی زمانۂ طالب علمی کے ہمارے ایک دوست نے امریکہ سے ایک ای۔میل بھیجا ہے۔ رومن اردو میں حسن کمال کا ایک گیت روانہ کر کے برس رہا ہے کہ ‫:
ابے کیا تُو نے مجھے لڑکی سمجھ رکھا ہے؟
پریشانی تو ہمیں بھی ہے کہ یہی گیت کسی اور (‫recipient-undisclosed) نے بھی مجھے بھیجا ہے۔ ایس۔ایم۔ایس کے ذریعے کچھ اور دوستوں سے دریافت کیا تو تصدیق ہو گئی۔ سب کا شبہ خاکسار کی طرف ہے۔ لیکن بخدا یہ میں نے نہیں بھیجا ہے کسی کو بھی۔
یارو ! آج کی تاریخ (28۔اگست) یاد کرو۔ کئی سال پہلے آج ہی کے دن ہم لوگ ڈگری سرٹیفیکٹ لینے جامعہ عثمانیہ پہنچے تھے۔ وہاں مختلف انجینرنگ کالجز کے طلباء طالبات کا مجمع تھا۔ کس "طالبہ" نے یہ گیت سنایا تھا اور سب کی آنکھیں جل تھل کر دی تھیں ۔۔۔
کچھ یاد آیا ۔۔۔۔ ؟؟
صحیح کہا : بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی ۔۔۔ ہمیشہ رہے گی ساتھ ‫!!

ابھی الوداع مت کہو دوستو
نجانے پھر کہاں ملاقات ہو ، کیوں کہ
بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی
خوابوں میں ہی ہو چاہے ملاقات تو ہوگی

یہ پیار میں ڈوبی ہوئی رنگین فضائیں
یہ چہرے یہ نظارے یہ جواں رُت یہ ہوائیں
ہم جائیں کہیں ان کی مہک ساتھ تو ہوگی
بیتے ہوئے لمحوں کی ۔۔۔

پھولوں کی طرح دل میں بسائے ہوئے رکھنا
یادوں کے چراغوں کو جلائے ہوئے رکھنا
لمبا ہے سفر اس میں کہیں رات تو ہوگی
بیتے ہوئے لمحوں کی ۔۔۔

یہ ساتھ گزارے ہوئے لمحات کی دولت
لذت کی دولت یہ خیالات کی دولت
کچھ پاس نہ ہو پاس یہ سوغات تو ہوگی
بیتے ہوئے لمحوں کی کسک ساتھ تو ہوگی

2 تبصرے:

  1. اور اس نغمہ کیلئے غالباً مہندر کپور کی آواز، واہ!!

    جواب دیںحذف کریں
  2. جی بھائی بجا فرمایا۔ گلوکار مہندر کپور اور موسیقار روی۔
    فلم تو تھی "نکاح" ، شائد 1982ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ پروڈیوسر ڈائرکٹر بی۔آر۔چوپڑا تھے اور راج ببر ، دیپک پراشر ، سلمیٰ آغا کی جوڑی تھی۔

    جواب دیںحذف کریں