السلام علیکم ناظرین کرام !
ایک غیر مقیم حیدرآبادی (دکنی) کے (نئے) اردو بلاگ پر آپ کو ’مکرر‘ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
تصویری اردو کے بجائے تحریری اردو (یونیکوڈ) میں حیدرآباد دکن سے یہ پہلا بلاگ ہے۔ اب اس دعوے پر جس کو اعتراض ہے ادباً عرض ہے کہ ای۔میل سے ہمیں مطلع فرما دیا جائے۔
ہم ایک دہے سے مشرقِ وسطیٰ میں قیام پذیر ہیں۔
اپنے وطن حیدرآباد دکن سے ہمارا رابطہ زیادہ تر حیدرآباد ہی کے اردو اخبارات کے ذریعے رہا ہے۔
اور انہی اخبارات کے حوالے سے اپنے تاثرات ، تبصرے اور خیالات و نظریات کی اشاعت کی خاطر اس بلاگ کا (دوبارہ) قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
شاعرِ محبت اور بانیءحیدرآباد قلی قطب شاہ کا ایک مشہور مصرعہ ہے :
میرا شہر لوگاں سے معمور کر
یہ بلاگ اسی مصرعے سے موسوم ہے۔
امید کہ ہمارے حیدرآبادی ساتھیوں کے ساتھ ساتھ دیگر احباب بھی اس بلاگ کو رونق بخشیں گے۔
بہت شکریہ۔
بتاریخ : 2007-11-05
بلاگ کا تعارف (دوبارہ)
موضوعات: بلاگ کا تعارف
سبسکرائب کریں:
بلاگ کے مراسلات (Atom)





6 تبصرے:
aadaab arz
great to see this new home for your blog
انڈسکرائب بھائی
بہت شکریہ !
:)
آپ کے بلاگ کو پوری طرح پڑھا نہیں ہے لیکن لگتا ہے کہ کافی کچھ سیھکنے کو ملے گا۔ وہ بھی حیدآباد دکن والوں کی اردو میں
تانیہ رحمان ، خوش آمدید
ہم خود سیکھنے کے مراحل میں ہیں ۔۔۔ ویسے حیدرآباد اور انڈیا کے متعلق کچھ مفید اور تازہ معلومات آپ کو یہاں سے ضرور مل سکیں گی۔
assalam alaikum
Bhai bahuth khoob,
@ osmania journalism alumni
وعلیکم السلام
خوش آمدید جناب
آپ کہاں سے ہیں؟
اور اپنے بلاگ کا یو آر ایل تو دیجئے
تبصرہ کیجئے